کراچی : رپورٹ محمد حسین سومرو
ڈکیتی کی واردات کو ناکام بناتے ہوئے مسلح ڈکیتوں کو موقع واردات سے گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ،نقدی اور چھینے گئے موبائل فون برآمد کرلیے گئے۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت سلیمان ولد محمد انور٫کامران ولد سجاد علی٫ سیف الرحمٰن ولد انیس الرحمٰن اور انور ولد خان سعید کے ناموں سے ہوئی ۔
ملزمان اسٹریٹ کرائم اور موبائل اسنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔
گرفتار ملزمان نے دوران انٹروگیشن بلدیہ ٹاؤن اور سائیٹ ٹاؤن میں اسٹریٹ کرائم اور موبائل اسنیچنگ کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔
تلاش ڈیوائس کے ذریعے ملزمان کا کریمنل ریکارڈ معلوم کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان مختلف تھانوں سے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔