ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راﺅ نے طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ ، شعبہ حادثات ، زچہ بچہ ، آوٹ ڈور سمیت مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو¿ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، عوام الناس کو سرکاری ہسپتالوں میں بہترین اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، سرکاری ہسپتالوں کا عملہ مریضوں کیساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے ضلعی افسران کے ہمراہ واربرٹن روڈ اور جمنیزیم ہال میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو بہترین کوالٹی کا تعمیراتی میٹریل استعمال کرنے اور ترقیاتی سکیموں کو سکوپ آف دی ورک کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔