

آرٹس کونسل حیدرآباد کی بحالی کا فیصلہ، جلد سرگرمیاں شروع کی جائیں گی: سید ذوالفقار علی شاہ
حیدرآباد
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ کی زیرِ صدارت آرٹس کونسل حیدرآباد کی بحالی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے فنکاروں اور آرٹسٹوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں آرٹس کونسل حیدرآباد کی بحالی، ادارے کی فعالیت اور فنکاروں کو درپیش مسائل سمیت مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے آرٹس کونسل حیدرآباد کو جلد بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل کو فعال بنا کر جلد ثقافتی و فنی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نئے انتخابات کے ذریعے کامیاب ہونے والے امیدوار ادارے کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے، جبکہ تمام پینلز اور فنکاروں کو میرٹ کی بنیاد پر سہولیات اور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا TV کہ حکومت سندھ صوبے میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ اور فنکار برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔