ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ننکانہ صاحب چوہدری تصور کے جوان سالہ بیٹے کو سپرد خاک کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ننکانہ صاحب چوہدری تصور کا جوان سالہ بیٹا محمد سمیر چوہدری گذشتہ روز قضائے الٰہی سے وفات پاگیا تھامرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں معصومیہ قبرستان بند روڈ لاہور میں سپرد کاک کردیا گیا مرحوم کی نماز جنازہ میں صدر پریس کلب ننکانہ صاحب چوہدری افضل حق خاں، ضلع بھر کی مختلف صحافتی تنظیموں کے عہدیداران و اراکین ، وکلاء ، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔