وفاقی محتسب نو ید کا مران بلوچ صاحب کی مداخلت پر ساندل ایکسپریس ٹرین کی بحالی

وفاقی محتسب نو ید کا مران بلوچ صاحب کی مداخلت پر ساندل ایکسپریس ٹرین کی بحالی
(سرگودھا) سلانوالی کے محمد رمضان ناصر اور چند دوسرے رہا ئشیوں نے وفاقی محتسب کے ادارے میں یہ شکایت کی کہ محکمہ ریلوے نے عرصہ دراز سے سرگودھا اور ملتان کے درمیان چلنے والی ٹرین ساندل ایکسپریس کو بند کیا ہوا تھا جسکی وجہ سے اس علاقہ سوبھاگا کی عوام کو سفری مشکلات کا سامنا تھا۔ ٹرین کی بحالی کے لیے محکمہ ریلوے دفاتر کے متعدد بار چکر لگائے اور متعلقہ حکام کو درخواستیں گذاری لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ با لاخر مجبور ہو کر ٹرین کی بحالی کے لیے وفاقی محتسب سرگودھا دفتر سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی عدم توجہی اور تاخیر کے خلاف درخواست دائر کی۔ درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب سرگودھا کے ریجنل ہیڈ خواجہ سیف الرحمان نے بروقت کروائی کا آغاز کیا اور ریلوے دفتر راوالپنڈی اور ملتان کی انتظامیہ کو طلب کر کے درخواست کی فوری سماعت کا نوٹس جاری کر دیا۔ سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ نے ٹرین بحالی کے لیے محکمہ ریلوے کو احکامات جاری کیے۔ تاکہ عوام کا دیرینہ مطالبہ پوارا ہوسکے۔ ساندل ٹرین کے نہ چلنے کی وجہ سے ملتان-سرگودھا اور ان کے درمیان متعدد چھوٹے سٹیشن ویران ہو کر رہ گئے تھے ۔اس کے علاوہ ان علاقوں کے ر ہائشی بالخصوص ملازم پیسہ، طالب علم ،طا لبات اور کاروباری حضرات بہت متاثر ہو رہے تھے۔ وفاقی محتسب کے ادارے کی بر وقت مداخلت سے ریلوے حکام نے بالا خر ساندل ٹرین ملتان-سرگودھا روٹ کے لیے بحال کردی ۔ آج مورخہ 21اگست 2026کو ساندل ٹرین 06:30بجے ملتان سے روانہ ہوگی اور مختلف چھوٹے سٹیشنز سے گذرتی ہوئی تقریبا 01:30 سرگودھا کے ریلوے سٹیشن پر پہنچ چائے گی۔ علاقہ کے عوام اور خصوصا” صحافی حضرات کے وفاقی محتسب جناب نوید کامران بلوچ کی بروقت حکمت عملی کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے اس بات کی تعریف کی کہ وفاقی محتسب سرگودھا آفس نہ صرف سرگودھا بلکہ میانوالی اور منڈی بہائوالدین کے علاقوں میں بھی متاثرہ اشخاص کو فوری اور بر وقت انصاف مہیا کر رہا ہے۔ فوکل پرسن میڈیا آفس آف دی وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *