ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) ننکانہ صاحب میں ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی کا احسن اقدام، ننکانہ صاحب میں سکول اب اپنی روشنی کا انتظام خود کریں گے بجلی کی بچت ہوگی، بل بھی ادانہیں کرناہوگا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا تین اسکولوں میں المنائی کی مدد سے لاکھوں روپے مالیت کا شسمی توانائی کا منصوبہ مکمل تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹوآفیسر محکمہ ایجوکیشن ننکانہ صاحب ڈاکٹر قیوم خاں نے گورنمنٹ ہائی سکول واربرٹن سٹی کا دورہ کیا ڈاکٹر قیوم خاں نے گورنمنٹ ہائی سکول واربرٹن میں المنانئی کی مدد سے لگائے جانے والے لاکھوں روپے مالیت کے دس کلو واٹ سولر پینل سسٹم کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ابتک تین سکول سولر پر منتقل ہو چکے ہیں ایک ماہ میں مزید بیس اسکول سولر پر شفٹ ہو جائیں گے ، اسی طرح مرحلہ وار ضلع کے تمام سرکاری اسکول اب سولرسسٹم پر منتقل ہوں گے۔ منصوبے سے ناصرف لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوگا بلکہ یوٹیلٹی بلز کی مد میں جانے والی بھاری رقم سے بچت ہو گی اور وہ پیسہ دیگر ڈویلپمنٹ پر خرچ کیاجا سکے گا۔ ضلعی سربراہ محکمہ تعلیم نے گورنمنٹ ہائی سکول واربرٹن کے پرنسل رائے نجیب اللہ کی کارکردگی اورتعلیمی خدمات کو سراہا اورشاباش دی۔ ضلعی محکمہ تعلیم ننکانہ کے سربراہ نے تمام اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھی ننکانہ صاحب کے تمام اپنے سکولوں میں اپنے محدود بجٹ اور المنائی اور مقامی کمیونٹی کے تعاون سے سکولوں کو سولر پر منتقل کریں۔