دی سینئر سیٹیزنز آرگنائزیشن پاکستان کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا

دی سینئر سیٹیزنز آرگنائزیشن پاکستان کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، اجلاس میں آرگنائزیشن کے فاؤنڈر صدر ڈاکٹر رفیق الحسن کھوکھر، صدر ڈاکٹر شاہد اختر خانزادہ، جنرل سیکریٹری سیرت شاہینہ، ڈاکٹر عثمان ہارون، ڈاکٹر احسان خان اور عبدالحق شیخ، غلام حسین غوری، عارف میمن سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی، اس موقع پر ڈاکٹر شاہد اختر خانزادہ نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دی سینئر سیٹیزنزز آرگنائزیشن اپنے اغراض و مقاصد کے مطابق بہتر کام کر رہی ہے، اجلاس میں جنرل سیکریٹری سیرت شاہینہ نے آرگنائزیشن کے پورے سال کی رپورٹ پیش کی جس پر ممبران نے سوال و جواب کئے جبکہ سالانہ آڈٹ رپورٹ فنانس سیکریٹری جمیل الرحمان نے پیش کی، اجلاس میں سال 2026 کے الیکشن کا فیصلہ کیا گیا، الیکشن کمشنر خالد مسعود خانزادہ نے تمام ممبران کو الیکشن 2026 کی تاریخ اور طریقہ کار سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی، آخر میں مہمانوں میں سندھ کا روایتی تحفہ اجرک بھی پیش کی گئی،۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *