منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )
پاکستان قومی محاذ آزادی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مرکزی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت مرکزی کنوینئر شہریار مرزا منعقد ہوا۔ اعلامیئے کے مطابق
اجلاس کے ایجنڈے میں تنظیمی امور، ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کا لائحہ عمل زیر بحث تھا۔ اجلاس میں پارٹی کے اہم عہدوں کا انتخاب اتفاق رائے سے کیا گیا جس میں مرکزی عہدوں میں ردوبدل سندھ اور کراچی کی تنظیم نو کے اعلانات کئے گئے۔ اور بانی چیئرمین معراج محمد خان کی جدوجہد ان کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا نیز پارٹی ارکان نے اپنے قائد کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کیا۔ اجلاس میں مندرجہ ذیل عہدیداران کا انتخاب کیا گیا۔
مرکزی چیئرمین۔ شہریار مرزا
مرکزی سیکرٹری جنرل۔ صادق جارچوی۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات و انچارج میڈیا سیل امجد مسعود۔
آرگنائزز سندھ کمیٹی ڈاکٹر سید عبدالوحید۔
سیکرٹری جنرل سندھ سلمان احمد
انچارج سماجی امور اطہر مشہدی
چیئرمین کراچی۔ مس غزالہ شفیع
جنرل سیکرٹری کراچی۔ شان کاظمی
سینئر وائس چیئرمین کراچی بندوخان
وائس چیئرمین کراچی۔ مس راحیلہ خان
شامل ہیں۔ تمام شہروں صوبائی عہدیداران بالحاظ عہدہ مرکزی کمیٹی کے رکن ہونگے۔