ایس ایس پی حب محمد معروف عثمان کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی سرکل حب امام یعقوب بلوچ کی زیر نگرانی ایس ایچ او بیروٹ عبد الوہاب رند نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم بشیر احمد ولد عبداللہ پٹھان سکنہ بلوچ کالونی بیروٹ، کو گرفتار کرکے ایک ٹی ٹی پسٹل برآمد کرلیا۔گرفتار ملزم کے خلاف پولیس تھانہ بیروٹ میں مقدمہ درج کر لیا۔
2.دوسری کارروائی میں بیروٹ پولیس نے ملزم خالد عرف حکمت ولد ملا صوفی سکنہ پٹھان کالونی بیروٹ ، سے 22 ستمبر کو کراچی سے چوری ہونے والی ایک کرولا کار (رجسٹریشن نمبری) ANX-860، انجن نمبرX5941148 و چیسسز نمبر No.NZE.1208068170 برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔( گرفتار ملزم پولیس تھانہ حب سٹی کے مقدمہ و فرد نمبر 60/2017 ،394 میں بھی مطلوب تھا)۔
گرفتار ملزم کے خلاف پولیس تھانہ بیروٹ میں مقدمہ و فرد نمبر 126/2024، 412 درج کر لیا.