حیدرآباد میں مشروبات تیار کرنے والی ایک نجی کمپنی کی جانب سے 240 مزدورں کو ملازمت سے فارغ کئے جانے کے خلاف عبدالصمد عمر اور اللہ ورایو نے نے اپنے وکیل مرزا غوث زوہیب کے ساتھ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس

حیدرآباد(بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں مشروبات تیار کرنے والی ایک نجی کمپنی کی جانب سے 240 مزدورں کو ملازمت سے فارغ کئے جانے کے خلاف عبدالصمد عمر اور اللہ ورایو نے نے اپنے وکیل مرزا غوث زوہیب کے ساتھ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمپنی انتظامیہ کو فارغ کردہ مزدوروں کی بحالی کے لئے 15 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران انہیں بحال نہ کیا گیا تو بعد ازاں عدالت سے رجوع کیا جائیگا اور تمام فارغ ملازمین بحالی تک کمپنی کے سامنے دھرنا دیں گے نجی کمپنی کے فارغ کردہ ملازمین گزشتہ 10 سال سے ملازمت کررہے ہیں لیکن انہیں جو کارڈ دیا گیااس پر کمپنی کا نام اور نہ ہی عہدہ درج ہے اور نہ ہی کوئی اپائمنٹ لیٹر دیا گیا ایک طرف کمپنی انتظامیہ ملازمین کو ملازمت سے نکال رہی ہے اور دوسری طرف ان کی جگہ مستقل بھرتیاں کی جارہی ہیں انہیں زبردستی بے روزگار کیا گیا ہے فارغ کردہ ملازمین کو کسی قسم کی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں البتہ ان کی تنخواہیں پوری دی گئی ہیں لیکن بغیر پیشگی اطلاع و نوٹس240 سے زائد ملازمین کو فارغ کرنے سے مزدوروں کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک جا پہنچی ہے اور وہ شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہیں ملازمت سے فارغ ملازمین کو فوری بحال کیا جائے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *