حیدرآباد(بیورو رپورٹ) جے ای ایس ٹی ٹیسٹ میں 40 پلس نمبرحاصل کرنے والے طلباء و طالبات آفر لیٹر اور پوسٹنگ کے لئے گزشتہ کئی ماہ سے سراپا احتجاج ہیں اس سلسلے میں متاثرہ امیدوار عیشا جویریہ حسنین اور راجیش نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ جے ای ایس ٹی ٹیسٹ میں 40 پلس نمبر حاصل کرنے والے اساتذہ کو آفر اور پوسٹنگ لیٹرزجاری کئے جائیں بصورت دیگر سندھ اسمبلی اور بلاول ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم میرٹ پر بھرتیوں کا دعوی کررہے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے سال 2021میں پہلے 12 ہزار پھر 55 ہزار اور اب 97 ہزار بھرتی کردی ہے اور پاسنگ مارکس 55 سے کم کرکے 33 اور بعدازاں 30 پاسنگ مارکس کردئیے گئے ہیں 40 پلس پاسنگ مارکس حاصل کرنے والے 25 ہزار امیدواروں کو آفر لیٹر پوسٹنگ لیٹرز حکومت سندھ جاری کرکے سندھ کے نو جوانوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرے اگر آئندہ اجلاس میں ہمیں اپنے جائز حق سے محروم رکھا گیا تو ہم نے معزز عدالت سے رجوع کرنے کا آپشن کھلا رکھا ہے سندھ کے 40 ہزارسے زائد اسکولز میں صرف 8 ہزار سائنس ٹیچر بھرتی ہوں گے بقیہ کو کون پڑھائے گا ؟یہ سراسر ظلم ہے اور ہم اپنا حق حاصل کر کے دم لیں گے حکومت اپنی ذمہ داری کا احساس کرے ہمارے جائز مطالبات کو فوری تسلیم کئے جائیں
Posted inکراچی