*ٹنڈو یوسف پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل سمیت گرفتار*

*ٹنڈو یوسف پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل سمیت گرفتار*

ٹنڈو یوسف پولیس کا بھٹی گوٹھ فتح باغ گیٹ کے قریب اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ پیش آیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس کی مؤثر اور محتاط جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے قبضے سے ایک پسٹل اور 125 موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ مقابلے کے دوران ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے گرفتار زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار زخمی ملزم کی شناخت مظفر علی میرانی کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی 125 موٹر سائیکل تھانہ ٹنڈو یوسف کے مقدمہ کرائم نمبر 113/2026 زیر دفعہ 397 تعزیراتِ پاکستان میں چھینی گئی تھی۔

گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والا پسٹل پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

گرفتار زخمی ملزم سے مزید تفتیش اور ضابطے کی قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ تھانہ ٹنڈو یوسف پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *