کراچی : رپورٹ محمد حسین سومرو
امروز تھانہ پی آئی بی کے علاقے نشتر بستی میں واقع پیش آیا جہاں خاتون کو تیز دھار آلہ سے وار کرکے زخمی کیا گیا تھا۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم نور محمد ولد معین کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم مضروب خاتون کا دیور ہے جس نے اپنی بھابھی کو 60 ہزار روپے ادھار دیئے تھے۔
ملزم دیور کے پیسے واپسی کے تقاضے پر بھابھی نے انکار کیا تو ملزم نے تیش میں آکر جان سے مارنے کی نیت سے بھابھی کو چھری کے وار سے زخمی کیا تھا۔
ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔