ساہیوال(رپورٹ ای این آئی)ساہیوال ایکسائز پولیس کی بھرتی کے سلسلہ میں 31 دسمبر 2024 کو ہونے والے دوڑ میں شرکت نہ کر سکنے والے امیدواران کے لیے آج مورخہ 01 جنوری 2025 کو دوبارہ دوڑ کا انعقاد کیا گیا۔ دوڑ ٹیسٹ کا انعقاد چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کی صدارت و ممبران ریکروٹمنٹ بورڈ کی نگرانی میں کیا گیا۔تمام مراحل کی ریکارڈنگ بذریعہ کیمرہ جات کی گئی