سرگودہا (رپورٹ ڈویژنل بیورو)سرگودھا ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی روڈ پر ایک گھر پر نمبر لگا کر باضابطہ افتتاح کیا۔ ڈیجیٹل مردم ش ±ماری 10 فروری تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زرعی مردم شماری کا مقصد زرعی زمینوں، فصلوں، مویشیوں اور زرعی مشینری کی ڈیجیٹل طور پر گنتی کے لیے ایک اہم کوشش ہے۔ درست اعداد و شمار کسانوں کو کم پیداوار کی وجہ سے ہونے والے مالی نقصان سے بچنے میں مدد فراہم کریں گے۔ مردم شماری کی کامیابی کے لیے انسانی اور مالی وسائل کا موثر انتظام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس زراعت شماری میں زراعت کے تینوں پہلوو ¿ں جس میں فصلوں، لائیو سٹاک اور زرعی مشینری شامل ہیں، کا احاطہ کیا جائے گا۔ ڈی سی نے عوام الناس سے کہا کہ وہ پائیدار ترقی کی طرف سفر کا حصہ بنیں اور زرعی ترقی کے لیے بہترین منصوبہ بندی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں 158 بلاکس بنائے گئے ہیں جہاں ادارہ شماریات کی ٹیمیں گھر گھر جا کر ڈیجیٹل سروے کریں گئیں۔اس موقع پر ادارہ شماریات کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر امتیاز احمد اور طارق محمود بھی موجود تھے