کراچی : رپورٹ محمد حسین سومرو
مقابلے کے دوران 1 ملزم زخمی ہالت میں اور 3 ملزمان بلا ضرب گرفتار
ملزمان کہ قبضے سے 1 پسٹل 30 بور بمعہ4 گولیاں اور ایک پسٹل 9MM بمعہ 6 گولیاں 1 125 موٹر سائیکل سمیت چھینی ہوئی 2 موٹر سائیکلیں 8عدد ٹچ موبائل فون ودیگر سامان برآمد
بمقام شاہنواز بھٹو کالونی نزد 4جے بس اسٹاپ سروس روڈ کہ قریب پولیس نے 2 موٹر سائیکلیںوں پر سوار 4 اشخاص کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے 1 ملزم زخمی ہالت میں اور 3 ملزمان کو بلا ضرب گرفتار کیا گیا ،
گرفتار ملزمان کی شناخت
(1) محمد نیاز عرف استاد ولد در محمد (زخمی)
(2) عثمان عرف ناکو ولد شبیر
(3) محمد حسیب عرف سائیکو ولد محمد حنیف
(4) محمد عمیر ولد محمد فراز کہ نام سے ہوئی
ملزمان کہ قبضے سے برآمدہ موٹر سائیکلوں کا ریکارڈ بزریعہ CPLC چیک کیا جا رہا ہے
زخمی ملزم کو برائے علاج معالجہ عباسی ہسپتال روانہ کیا گیا ۔