کراچی : رپورٹ محمد حسین سومرو
اے ایس آئی عمران گجر کا پولیس پارٹی کے ہمراہ پرانا ٹانگہ اسٹینڈ صدر کے قریب چھاپہ
20 کروڑ کی ڈکیتی ، مولانا ضیاء الرحمن کے قتل اور سی ٹی ڈی ،اہلکاروں سے پولیس مقابلے کا مفرور ملزم گرفتار اسلحہ برآمد ۔ راجہ عمر خطاب۔
ملزم کا تعلق کراچی کے بدنام زمانہ بنگش ڈکیت گروپ سے ہے ۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی
ملزم تھانہ سی ٹی ڈی سندھ کراچی،تھانہ شاہراہ فیصل تھانہ میٹھادر ،تھانہ ملیر کینٹ،تھانہ مبینہ ٹاؤن ،تھانہ سچل ،پولیس کو مطلوب ہے ۔راجہ عمر خطاب
ملزم نے دوران ڈکیتی مولانا ضیاء الرحمن کو شاہراہ فیصل تھانے کی حدود میں قتل کیا تھا جس کی ایف آئی آر 688/2023 میں ملزم مفرور ہے
ملزم نے دوران واردات ملیر کینٹ کے علاقے میں کرسچن کمیونٹی کے لڑکے جون کو 2022 میں فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جس کی ایف آئی آر نمبر 488/2022 تھانہ ملیر کینٹ میں درج ہے
ملزم سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ساتھ پولیس مقابلے کی ایف آئی آر نمبر 164/2023 میں بھی مفرور اور سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا
ملزم میٹھادر تھانے کی حدود میں SOS کمپنی کی کیش وین کو اغواء کر کے 20 کروڑ لوٹنے کی ایف آئی آر 280/2021 میں اشتہاری ہے ۔راجہ عمر خطاب۔
ملزمان کا گروہ اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے کراچی شہر میں خوف کی علامت سمجھا جاتا ہے
ملزم کے متعدد ساتھی ملک سے باہر اور متعدد جیل کی ہوا کھا رہے ہیں ۔ایس ایس پی ،سی ٹی ڈی
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اہم انکشافات کی توقع ہے ۔
پولیس پارٹی کے لئے تعریفی اسناد اور کیش انعام کا اعلان ۔