کراچی : رپورٹ محمد حسین سومرو
ایس ایچ او کورنگی ملک عامر, ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا عامر رفیق اور چوکی انچارج فیصل شوٹر نے ملزمان کا گھیراؤ کیا,
ملزمان پولیس کو دیکھتے ہی کورنگی ایکسپریس وے کی جانب فرار ہورہے تھے,
دونوں جانب سے پولیس نے ملزمان کا گھیراؤ کیا
ملزمان نے فرار ہونے کےلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی,
پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار,
زخمی ملزمان کی شناخت آصف عرف گوگا اور نواز شامل ہیں,
ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول,چھینے ہوئے 8 موبائل فونز,چھینی گئی رقم 15ہزار روپے اور موٹرسائیکل تحویل میں لےلیا ہے,
کازوے ندی میں ڈکیتوں کی جانب سے شہریوں کو لوٹنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی,
وائرلیس پر ملزمان کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کورنگی اور غریب نواز چوکی انچارج بھی پہنچ گئے,
گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے,
زخمی ملزمان کو طبی امداد دینے کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے,
پولیس کی بروقت کاروائی پر ڈی آئی جی ایسٹ زون عثمان غنی صدیقی اور ایس ایس پی کورنگی کامران خان کی جانب سے شاباشی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان,