ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ندیم احمد ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناجائز تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے موڑ کھنڈا سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔سی او ضلع کونسل عامر اختر بٹ ، سی او میونسپل کمیٹی ، پولیس ، ریونیو سمیت دیگر اداروں کے افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ۔تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ننکانہ سٹی ، موڑ کھنڈا ، منڈی فیض آباد کا 90 فیصد علاقہ ناجائز قابضین سے واگزار کروا لیا گیا ہے ، دوران آپریشن بل بورڈ ، تھڑوں سمیت دیگر پکی تجاوزات کو گرایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل شاہکوٹ ، تحصیل سانگلہ ہل سمیت دیگر شہروں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز آج سے کیا جا رہا ہے ، ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر متعلقہ افسران ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن ٹیموں کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں ، تاجر حضرات ناجائز تجاوزات کو خود ہٹا لیں ، آپریشن کے دوران کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع ننکانہ کو ناجائز تجاوزات سے پاک کرنا میرا مشن ہے ، وزیر اعلی پنجاب کے ویڑن کے مطابق عوامی گزرگاہوں کو ہر صورت ناجائز تجاوزات سے پاک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کو کسی صورت موخر نہیں کیا جائے گا ، ناجائز قابضین سے اسٹیٹ لینڈ کو واگزار کروانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن میں حصہ لینے والے افسران و ملازمین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے کسی قسم کا دباو برداشت نہ کیا جائے تمام مقامات پر بلاتفریق آپریشن جاری رکھا جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریڑھی بانوں کے لیے ضلع کے تمام شہروں میں ریڑھی بازاروں کے لیے جگہ مختص کر رہے ہیں ، ریڑھی بان متعلقہ اداروں کو جگہ کے حصول کے لیے فوری درخواستیں جمع کروا دیں ، درخواست جمع نہ کروانے والے ریڑھی بانوں کو جگہ آلاٹ نہیں کی جائے گی۔