آج صبح سویرے گجرات شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ ایک گھنٹہ سے زیادہ جاری رہنے والی بارش نے ہر طرف جل تھل کر دیا۔ شہر میں نکاسی آب کا مسئلہ حل نہ ہونے سے گلزار مدینہ روڈ، کچہری چوک، جیل چوک، تیمور چوگ، رحمن شہید روڈ، شاہ فیصل گیٹ اور شہر کی دیگر معروف شاہراہوں پہ ایک سے دو فٹ پانی جمع۔ نشیبی علاقوں میں موجود گھروں اور گلیوں میں پانی جمع ہونے سے شدید مشکلات-