سرگودھا(رپورٹ بیورو چیف ای این آئی سرگودھا)سرگودھا پنجاب بھر میں ایکسل لوڈ لمٹ کا نفاذ یکساں کیاجائے۔۔اب پنجاب بھر میں روڈ ڈبل ہوچکے ہیں اور بنائے بھی معیاری گئے ہیں۔اس لیے ایکسل لوڈ لمٹ میں ترمیم کی جائے۔ان خیالات کا اظہار سٹون ایکشن کمیٹی پل گیارہ خان عبدالوحید خان نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ پل گیارہ سٹون کرشنگ مارکیٹ سے ہزاروں افراد کا روز گار وابستہ ہے۔جس میں سٹون ٹرانسپورٹر۔سپلائرز۔کریشر وپلانٹ مالکان سمیت پہاڑی مزدور اور کریشروں پر کام کرنے والے مزدووں کے ساتھ 6ہزار ڈمپرز کے ڈرائیور اور کنڈیکٹروں اور مکینک بھی شامل ہیں۔ڈمپر کے وزن سمیت ساڑھے ستائیس ٹن وزن لوڈ پر سختی کرنا مناسب نہیں حکومت اور پٹرولنگ پولیس سمیت تمام ادارے اس فیصلہ پر نظر ثانی کرتے ہوئے کرشنگ انڈسٹری سے وابستہ افراد کو بے روزگار ہونے سے بچائیں انہوں نے کہا کہ ایکسل لوڈ لمٹ میں ترمیم کرکے وزن بڑھایا جائے کہ اب پنجاب بھر کے روڈ ڈبل اور معیارمیں بہترین بنائے گئے ہیں۔لہذا حکومت وقت اس فیصلہ پر نظرثانی کریے تاکہ لوگوں کے گھر کا چولہا چلتے رہے اور تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کرمشاورت کرکے اس بحران پر قابو پایا جائے۔۔