ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے زیراہتمام ننکانہ صاحب میں رائے شاہجہان احمد بھٹی کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ , ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان سلیم ملک, صدر لاہور ڈویژن رائے شاہ جہان احمد خاں بھٹی, جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر, ضلعی صدر ننکانہ صاحب سید ابرار حسین شاہ, سابق ایم پی اے محمد جاوید بھٹی ، ڈاکٹر عائشہ شوکت ، سٹی صدر ننکانہ ملک انعام الحق ، رائے ولائیت کھرل ،رائے ہارون رشید بھٹی ،اعجاز احمد بھٹی ، تنویر اختر ٹونی ، حاجی نذیر احمد ، کامران شاہ اورچاچا اللہ رکھا سمیت دیگر عہدیدران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی, کنونشن کے دوران مہمانوں نے جیالوں کے گلے شکوے اور تجاویز سنیں اور ان پر غور کی یقین دہانی کروائی, اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس کے کارکنان سے لے کر قیادت نے ملک اور جمہوریت کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے دئیے ہیں, ہم مشکل وقت میں بھاگنے والے نہیں ہیں, آنے والا وقت ایک مرتبہ پھر پیپلزپارٹی کا ہے, انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ملک کو مسائل سے نکالنے اور بند گلی سے نکالنے کے لئے( ن )لیگ کی حکومت کا ساتھ دیا ہے, پیپلزپارٹی نے عوام دشمن پالیسیوں میں کبھی بھی( ن) لیگ کا ساتھ نہیں دیا اور ہر فورم پر کسان, مزدور اور عام آدمی کے مسائل کی بات کی ہے, انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ متحد رہیں اور پارٹی کی مضبوطی کے لئے بھرپور کام کریں بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی نہیں, حمایتی ہے, مسلم لیگ (ن )اداروں کو بیچ رہی ہے یہ مسائل کا حل نہیں ہے حکومت کو اداروں کو فروخت نہیںکرنا چاہئے مسلم لیگ (ن) کسانوں اور سرکاری ملازمین کے خلاف ہے ,جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ، معاشی حقوق ، جمہوری اور سیاسی حقوق کی بات کر تی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کسانوں اور سرکاری ملازمین کے خلاف پالیسیوں کی ہمیشہ مخالفت کی ہے, پیپلزپارٹی نے ملکی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا, انہوں نے کہا کہ تصویریں لگانے سے کوڑا اٹھانے سے تبدیلی نہیں آئے گی, یہ سب نمائشیں ہیں ،ابھی ضرورت ہے کہ کہ حکومت کو اداروں کو ختم نہیں کرنے کی بجائے مضبوط کرنے کے اقدامات کیئے جائیںسید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سیاست کا موقع ملنا چاہئے پی ٹی آئی میں اچھے سیاستدان بھی ہیں,جبکہ پی ٹی آئی کا انتشاری ٹولہ ملک کو بحرانوں کی طرف لے جانا چاہتا ہے, سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ملک کو انتشار کی طرف لے جانے والی ہر کوشش کی مخالفت کریں گے اور ملک کو بند گلی کی طرف لے جانے والوں کے راستے میں دیوار ثابت ہوں گے,انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات نہیں بلکہ ایک آدمی کو جیل سے نکالنے کی کوشش ہے پی ٹی آئی والے پتا نہیں کیوں واویلا کر رہے ہیں انکو امریکہ سے زیادہ امیدیں نہیں لگانی چاہئیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے بیرونی مداخلت نہیں ہو گی بیرونی مداخلت بارے سوچا بھی نہیں جا سکتاکہ کوئی بیرونی دباو¿ ڈال کر کسی قیدی کو چھڑایا جا سکے, ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا حق ہے لیکن چوروں کو معافی نہیں ملنی چاہئے۔