سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ڈی آئی جی اصغر علی یوسفزئی سیکٹر کمانڈر ii سکرنڈ تنویر اصغر کی ہدایات پر موٹر وے پولیس آفیسر عظیم زرداری نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سکرنڈ میں ٹریفک قوانین سے متعلق طلباء میں آگاہی سیمینار منعقد کیا جس میں انہوں نے طلباء کو ٹریفک کے قوانین سے آگاہ کیا اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ کبھی بھی کسی موڈ سے پیدل روڈ کراس نہ کریں کیونکہ اس جگہ پر حادثہ کا بہت زیادہ امکانات ہوتے ہیں گاڑی کو زیادہ اسپیڈ میں نہ چلائیں موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں جس سے آپ گرمی دھویں ، دھول، گردوغبار کے آنکھ میں پڑنے کی وجہ سے اچانک ہونے والے حادثہ سے بچ سکتے ہیں اسکے علاوہ روڈ کراس کرنے سے پہلے ہمیشہ رک کر روڈ کے اطراف دیکھ کر روڈ کراس کریں اور پیدل چلنا ہو تو روڈ کے ہمیشہ دائیں سائیڈ کے بارڈر سے کراس کریں ۔ روڈ پر کسی سے مقابلہ نہ کریں گاڑی ہمیشہ احتیاط سے چلائیں کیونکہ زندگی ایک بار ملتی ہے اور یہ بہت قیمتی ہے ۔ بد احتیاطی کی وجہ سے دنیا بھر میں ہزاروں افراد موت کی گود میں چلے جاتے ہیں اس موقع پر ہیڈ ماسٹر لقمان کیریو ، یاسین پنھور ، ظفر راجپوت، حیدر خانزادہ اور کنور شاھزیب بھی موجود تھے ۔