گڈانی : رپورٹ محمد حسین سومرو
کراچی کے علاقے بہادر آباد تھانے کی حدود سے چوری کی گئی کار گاڑی گڈانی پولیس نے بر آمد کر لی ڈی جی سیمنٹ پولیس چیک پوسٹ گڈانی پر دوران چیکنگ کار گاڑی کو روک کر کاغذات طلب کئے کاغذات نا ہونے پر گاڑی کو سی پی ایل سی سے معلومات لینے پر معلوم ھوا کہ گاڑی کراچی کے علاقے بہادر آباد تھانے کے حدود سے چھینی گئی ہے جس پر پولیس نے ملزم ڈرائیور سید ثناءاللہ ولد سید ہدایت اللہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ایس ایچ او گڈانی قاضی صابر کا کہنا تھا کہ گڈانی شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس کی ٹیمیں الرٹ ہیں اور کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی کوئی اجازت نہیں ہوگی اور کوئی بھی ملزم کتنا ہی بااثر کیوں نا ھو وہ قانون سے بچ نہیں سکتا اور کسی ملزم سے کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی۔