کراچی : ای این آئی
انسانی حقوق کی پامالیوں پر عالمی قوتیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں،صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی
5 اگست 2019 کے بعد سے مقبوضہ ریاست کشمیریوں کے لئے جہنم بنی ہوئی ہے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کروائے
خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے،کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے،
آنے والی نسلوں پر بھارت کا مکروہ کرداراور چہرہ بے نقاب کرنا ہے،یوم یکجہتی کشمیرپرسیمینارز،کانفرنسو ں اور یکجہتی ریلیوں سے خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ دنیا بھر کی طرح پورے پاکستان اور آزاد جموں کشمیر میں ”حق خود ارادیت” کی کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی ہر ممکن سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عہد کی تجدید کے ساتھ منایا گیا، کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کے خلاف ہر شہر قصبہ اور دیہات میں مظاہرے کئے گے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا،ان مظاہروں میں مرکزی، صوبائی،ضلعی قیادت سمیت علما ء مشائخ اور سیاسی سماجی رہنماوں نے شرکت کی،سیمینارز،کانفرنسوں اور یکجہتی ریلیوں سے خطابات میں ملک بھر کے علماء مشائخ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال اورکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر عالمی قوتیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں، فروری مظلوم کشمیریوں سے تجدید عہد کا دن ہے،خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے،طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں سکتا ہے،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور ہم اپنی شہہ رگ پر بھارتی مظالم کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے،بھارتی حکمرانوں کے ہاتھ انسانیت کے خون سے ر نگین ہیں،5فروری یوم یکجہتی کشمیر آزاد کشمیر کے عوام کی طرف سے کشمیریوں کے غیرمتزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ بھارتی حکمرانوں کے ہاتھ نہ صرف مظلوم کشمیری مسلمانوں بلکہ بھارتی مسلمانوں کے خون سے بھی ر نگین ہیں، ماورائے عدالت قتل، گرفتاریاں، محاصرے معمول بن چکے، مقبوضہ کشمیرکے عوام گزشتہ سات دہائیوں سے بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرنے والے بھارت نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو سلب کر رکھا ہے، جو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، 5 اگست 2019 کے بعد سے مقبوضہ ریاست کشمیریوں کے لئے جہنم بنی ہوئی ہے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کروائے۔یہ باتیں ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر ”روایتی جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہوئے سیمینارز،کانفرنسو ں اور یکجہتی ریلیوں سے تقاریر میں کیا، ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے سربراہ سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا کی اپیل پر5 فروری یوم یکجہتی کشمیر دنیا بھر کی طرح پورے پاکستان اور آزاد جموں کشمیر میں ”حق خود ارادیت” کی کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی ہر ممکن سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عہد کی تجدید کے ساتھ منایا گیا،سیمینارز،کانفرنسوں اور یکجہتی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے سربراہ سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا،علامہ پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین نوری،پیر سید محمد خرم شاہ جیلانی،پروفیسر ڈاکٹر علامہ سعید سہروردی،پروفیسر ڈاکٹرمہربان نقشبندی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، پیر سیدارشد حسین اشرفی،فقیر ملک شکیل قاسمی،صوفی سید مسرورہاشمی خانی، پروفیسر ڈاکٹر علامہ ضیاء الدین،پر و فیسر علامہ ڈاکٹر محمود عالم خرم آسی جہانگیری،مولانا سلمان بٹلہ، و دیگرعلما مشائخ نے کہا کہ کشمیری عوام کو وعدے کے مطابق ان کاحق دینے کے بجائے بھارتی حکمران گزشتہ 77 سال سے اپنی فوجی طاقت کا استعمال کر کے حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جائز جدوجہد کو کچلنے کی کوشش کر رہے ہیں، نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ حق خود ارادیت کیلئے یکجہتی اور عالمی برداری کی توجہ بھارتی مظالم کی جانب متوجہ کروانا اورآنے والی نسلوں پر بھارت کا مکروہ کرداراور چہرہ بے نقاب کرنا ہے۔بھارت 5 اگست 2019ء میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے باوجود جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ بھارت نے ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو دہشتگردی سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی ہے۔حکومت پاکستان بھارت کے مظالم اور گھناؤنے کردار کو عالمی دنیا کے سامنے بے نقاب کرے۔ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ملوث ہے۔