اے ایس ایف ٹاورز کے نام سے ایک رہائشی منصوبہ صفورا کراچی میں 2016 میں شروع ہوا۔ اور لوگوں نے اسے ایک سرکاری ادارے کا منصوبہ سمجھ کر فلیٹس بک کروا لئے ۔ اور باقاعدگی سے ہر ماہ ادائیگی کرتے رہے ۔ ہر الاٹی نے تقریباً 50 لاکھ روپے سے زیادہ رقم ادا کر دی۔ جب تقریباً 25 لاکھ ادا کر چکے تھے۔ تو اے اس ایف نے یہ پروجیکٹ کنگ بلڈرز نامی ادارے کو فروخت کر دیا۔ اور الاٹی افراد سے کہا گیا کہ بقایا رقم کنگ بلڈرز کو ادا کریں ۔ اب تک تقریباً 250 کے قریب افراد نے 50 لاکھ فی کس ادا کر دی ہے لیکن کنگ بلڈرز فلیٹ نہیں دے رہے اور نہ ہی رقم واپس دے رہے ہیں ۔ ان 250 خاندانوں کی کوئی بھی نہیں سن رہا۔ نہ اے ایس ایف اور نہ ہی کنگ بلڈرز ۔ بلکہ اطلاع یہ ہے کہ کنگ بلڈرز اس پروجیکٹ کا نام تبدیل کر کے اسے نئے لوگوں کو فروخت کرنے کے لئے تشہیر کر رہے ہیں ۔