ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) ضلع ننکانہ صاحب میں بورڈ کے سالانہ امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے مطابق امتحانی مراکز کے 100 میٹر تک غیر متعلقہ افراد کے موجود ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپر شروع ہونے سے 15 منٹ قبل اور دوران پیپر اس پاپندی پر اطلاق ہوگا جبکہ ضلع کے تمام امتحانی مراکز پر 4 مارچ تا 29 مارچ دفعہ 144 نافذ رہے گی ، امتحانی مراکز کے 100 میٹر میں کتاب یا حل شدہ پیپر لیکر جانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے دفعہ 144 کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ بوٹی مافیا اور امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کے لے اسپیشل چیکنگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ننکانہ صاحب میں امتحانات کو شفاف انداز میں کروانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔