کراچی : رپورٹ : محمد حسین سومرو : تھانہ سرجانی ٹاؤن کی حدود سے لاپتہ ہونے والی 12 سالہ بچی ڈھونڈ نکال لی گئی۔
12 سالہ عمعمہ دختر محمد احسان گزشتہ روز سرجانی یوسف گوٹھ سے لاپتہ ہوئی تھی، جس کا مقدمہ الزام نمبر 259/25 تھانہ سرجانی میں درج ہے۔
بچی کے والد کی جانب سے گمشدگی کی اطلاع دی تھی جسکے بعد پولیس نے بچی کی تلاش شروع کی تھی۔
بچی کو چند گھنٹوں میں ڈھونڈ کر اسکے والد محمد احسان کے حوالے کردیا گیا ہے۔