کراچی : رپورٹ : محمد حسین سومرو
ابراہیم حیدری پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان علاقے میں شہریوں سے لوٹ مار کی واردتیں کرتے تھے
پولیس نے دوران گشت الیاس گوڑھ کے قریب سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل بمعہ رائونڈز اور 1 موٹرسائیکل برآمد ہوئی
گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل تھانہ KIA سے سرقہ شدہ ہے ۔
گرفتار ملزمان کی شناخت دانش اور احسان کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ۔
ابراہیم حیدری پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی یے اور مزید تفتیش جاری ہے