منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )چیف آرگنائزر سنٹرل پنجاب عالیہ حمزہ صاحبہ اور صدر سنٹرل پنجاب جناب احمد چٹھہ صاحب کی ڈہوک کاسب آمد پولیس اور سول اداروں کی فسطائیت گھروں کو بار بار توڑنا مالی نقصان کرنا گرفتاریوں اور جھوٹے پرچوں کیخلاف اظہار یکجہتی کیا اور پارٹی ورکرز کے بلند حوصلے دیکھ کر خراج تحسین پیش کیا اس کیساتھ پارٹی تنظیم سازی اور عید کے بعد شروع کی جانے والی ملک گیر تحریک کی تیاریوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا اس موقع پر چوہدری نواز پنجھوتھا میجر ظفر گوندل طارق وڑائچ فیصل گوندل تحصیل صدر راشد ساہی تحصیل جنرل سیکرٹری افضال بھلو ضلع صدر یوتھ مزمل فیاض ضلعی جنرل سیکرٹری زوالقرنین وڑائچ آئی ایس ایف صدر ضلع اسامہ ناصر سینئر رہنما پی ٹی آئی عظیم جٹ اور دوسرے پارٹی ورکرز موجود تھے