گجرات(ای این آئی) پولیس تھانہ لاری اڈا کی بڑی کاروائی
دو روکنی کار چور ـ’’کمانڈو گینگ‘‘ گرفتار ۔
کار مالیتی40لاکھ روپے، موبائل فون مالیتی 2لاکھ 50ہزار روپے اور 25000نقدی برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل سید عامر عباس شیرازی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا SIنعمان حسن نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دو روکنی کار چور ’’کمانڈو گینگ‘‘ گرفتار کرلیا ۔کچھ روز قبل مذکورہ گینگ نے فرخ شبیر سے اسلحہ کے زور پر گاڑی ٹیوٹا یارس ، موبائل فون اور نقدی 25000/-روپے چھین کر فرار ہو گیا تھا ۔ جس کی گرفتار ی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے کار مالیتی40لاکھ روپے، موبائل فون مالیتی 2,50,000روپے اور نقدی 25000روپے برآمد کرلی گئے ۔ گرفتار ملزمان میں فہد شمشیر ولد محمد شمشیر سکنہ شریف پورہ رہوالی کینٹ گوجرنوالہ ۔ کامران احمد ولد صدر دین گلی نمبر6مکان نمبر2گلبرگ لاہور شامل ہیں ۔ ملزمان گوجرنوالہ اور گجرات میں متعد د ڈکیتی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ۔ ملزمان سے تفتیش جاری ۔