سرگودہا (رپورٹ طاہراشرف) تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ یافتہ کارکن سید سجاد حیدر شاہ کی 28 ویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی سادہ سی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ رجسٹرار یونیورسٹی آف سرگودھا سید عابد حسین شاہ تھے جبکہ دیگر شرکاء میں سید شمشاد حیدر ،ملک داکر اسد عباس،عون عباس کرمانی، اقرار شاہ ، علی رضا شاہ، شبیب شاہ جواد شاہ, حسنین شاہ ایڈوکیٹ ، علی رضا باجوہ اور سادان شاہ ومفکرومتبحر شہر شامل ہیں شرکاء نے سید سجاد شاہ کے قیام پاکستان میں کردار کو اجاگر کی مرحوم مسلم لیگ آف انڈیا کے کے سرگرم کارکنان میں شامل رہے اور قائد اعظم کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور تحریک کی کامیابی کے دانے درمے سخنے اپنی خدمات پیش کیں اور اسے کامیابی سے ہم کنار کیا- ہم آج جس آذاد فضا میں سانس لے رہے ہیں وہ مرحوم جیسے کارکنوں کے ہی مرہون منت ہے شرکاء ۔نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی
q27kyh