کراچی : رپورٹ : محمد حسین سومرو
پولیس نے خفیہ اطلاع پر سندھ سوسائٹی گوٹھ کے قریب کارروائی کرکے دو اسٹریٹ کرمنلز ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال تھانہ سچل کے علاقے سے چھینی ہوئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں غلام مصطفیٰ ولد محمد جمن بھٹی اور محمد یامین ولد محمد جمن برفت شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان نے دورانِ انٹیروگیشن کئی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا۔ جس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔۔