کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) اس موقع پر ڈی آئی جی ایڈمن ذوالفقار لاڑک اور اے ڈی آئی جی ایڈمن عمران شوکت بھی موجود تھے۔
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے افسران کو خوش آمدید کہتے ہوئے ایمانداری، پیشہ ورانہ مہارت، اور عوامی خدمت کے اصولوں پر کاربند رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پولیس کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں نوجوان افسران کا کردار نہایت اہم ہوگا۔
افسران نے اس رہنمائی پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کا شکریہ ادا کیا اور شہریوں کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔