سرگودہا (طاہراشرف ڈویژنل بیورو)
سرگودھا صوبائی زکٰوةانتظامیہ کی ہدایات کے تحت آج ضلعی زکٰوة و عشر کمیٹی سرگودھا کے دفتر میں زکٰوة ڈے کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر دفتر کے عملے نے عوام میں زکٰوة کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے یونیورسٹی روڈ سرگودھا کے تاجران میں معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے۔ مزید برآں، دفتر سے لے کر یونیورسٹی تک ایک واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔واک کے دوران تاجران کے نمائندوں کو بتایا گیا کہ موجودہ وقت میں ملک میں غربت کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر زکٰوة فنڈز ناکافی ہیں۔ اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ صاحب حیثیت افراد آگے آئیں اور اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ زکٰوةکا نظام موثر انداز میں کام کر سکے اور زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد کی مدد ممکن ہو سکے