نوشہرو فیروز ( رانا ندیم انجم )
ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ لیٹی گیشن کمٹی کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان، ہائی کورٹ ، سیشن کورٹ اور لوئر کورٹس میں زیر سماعت مقدمات میں تمام محکموں کی جانب سے ڈسٹرکٹ اٹارنی کے توسط سے اپنے کمنٹس جلد ازجلد جمع کروائیں تاکہ ان مقدمات میں سرکار کے مفاد کی حفاظت کی جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کورٹ کیسز کے سلسلے میں ہر ایک محکمہ کی جانب سے 17 گریڈ یا اس سے زائد کے افسر کو فوکل پرسن مقرر کیا جائے اور اس کی کاپی ڈپٹی کمشنر آفس کو ارسال کی جائے اس کے علاوہ کورٹ کیسز کی مکمل تفصیل بھی ڈپٹی کمشنر آفیس میں جمع کروائی جائے۔ اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی محمد خان شر نے کہا کہ سرکاری محکموں اور حکومت اور عوام کے مفاد کے لئے تمام کورٹس میں سرکاری وکیل موجود ہیں تمام محکموں کو کورٹ کیسز کے کمنٹس فائیل کرنے میں بلا معاوضہ معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف عدالتوں میں سرکاری محکموں کی جانب سے وقت پر جواب داخل نہ کرانے پر سرکاری وکیلوں کو عوامی مفادات کے حفاظت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون لیاقت علی لونڈ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو محمد مستقیم قریشی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر خالد مرزا، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خلیل احمد میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غلام عباس گوراھو کے علاوہ پولیس، ریوینیو، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی