کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو)
پولیس نے خفیہ اطلاع پر شیخ زاہد یونیورسٹی کے قریب کارروائی کرکے اسٹریٹ کرمنل ملزم علی رضا ملک ولد محمد انور کو گرفتار کیا-
گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم اور مقدمہ الزام نمبر 126/25 بجرم دفعہ 397 تھانہ مبینہ ٹاؤن سے چھینا ہوا موبائل اور زیر استعمالی موٹرسائیکل نمبری RNP -6607 بھی برآمد کر لی گیٔ
ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن