کراچی : ( رپورٹ محمد حسین سومرو)
مسلح ڈکیت موقع واردات سے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
گرفتار ملزم ساتھی کے ہمراہ راہگیر سے لوٹ مار کر رہا تھا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
اسی دوران علاقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر خادم حسین نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
جبکہ عالمگیر نامی ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے غیرقانونی پستول اور چھینا گیا موبائل و کیش برآمد کر لیا گیا۔
کاروائی ایس ایچ او تھانہ سائیٹ بی انسپکٹر محمد سجاد خان کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے عمل میں لائی۔
ملزمان کے خلاف ڈکیتی و ناجائز اسلحہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔