سکھر : رپورٹ محمد حسین سومرو
مورخہ 26/02/2025 کو تھانہ پنوعاقل کی مہران کالونی سے نامعلوم مسلح ملزمان نے کمسن بچہ سید عابد شاہ کو اغواء کر کے کچہ ایریا میں لے گئے تھے
ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کے احکامات پر ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے اپنی نگرانی میں کچے ایریا میں مغوی بچے کی بازیابی کے لیے ٹارگیٹڈ آپریشن جاری کیا و دیگر پولیس ٹیم کو بچے کی فوری بازیابی کا ٹاسک دیا تھا،
کمسن بچے کو ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش شروع کی گئی تھی جس میں نشاندھی ملی
انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب آپریشن کے دوران کمسن بچے کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا گیا،
بچے کے ورثاء نے اور سول سوسائیٹی نے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر کا شکریہ ادا کیا۔
اغواء کار ملزمان کی گرفتاری کے خلاف کچے میں آپریشن جاری ہے۔ ایس ایس پی سکھر
ڈی آئی جی سکر کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ کی طرف سے بچے کی باحفاظت بازیابی پر ایس ایس پی سکھر کو شاباش اور اس کاروائی میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈ دینے کے اعلان۔