ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری)
ارسا ایکٹ قانون میں ترمیم. سندھ کو بنجر بنانے کی سازش کے خلاف سندھ کی تمام اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی ریلی محمدی چوک سے پریس کلب ٹنڈوآدم تک نکالی گئ. جس میں جماعت اسلامی, پاکستان تحری انصاف ، سندھ یونائیٹیڈ پارٹی., فنگشنل مسلم لیگ, عوامی تحریک,سندھی ادبی سنگت,ٹنڈوآدم شہری ایکشن کمیٹی جمعیت علماء اسلام ف, اور دیگر پارٹیوں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے حقوق پر ڈاکہ کسی بھی طور برداشت نہیں کئے جائیں گے۔