خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل نورپورتھل کے ایک اور ہونہار سپوت کا اعزاز ، طارق محمود جسرا لاہور ایئرپورٹ پر بطور پروٹوکول آفیسر ٹو ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف مقرر ، عوامی، سماجی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ طارق محمود جسرا قبل ازیں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ اب انہوں نے لاہور ایئرپورٹ پر بطور پروٹوکول آفیسر ٹو ڈی جی اے ایس ایف کی حیثیت سے نئی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ یہ آپ کی محنت، لگن، اور قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آپ کی یہ کامیابی نہ صرف آپ کے لیے بلکہ پورے علاقہ تھل کےلیے بھی باعث اعزاز ہے۔ واضح رہے کہ طارق محمود جسرہ کا تعلق تحصیل نورپور تھل کے گاؤں پیلووینس سے ہے ۔ آپ جسرہ فیملی کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں ۔ طارق محمود جسرہ ، ایکس پریزیڈنٹ تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپورتھل ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرہ کے بھانجے اور لاہور ہائی کورٹ کے نامور نوجوان قانون دان ملک سیف الرحمان جسرہ کے کزن ہیں ۔ علاقہ کے عوامی، سماجی حلقوں نے ان کی اس تعیناتی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور توقع کی ہے کہ آپ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے اور انشاءاللہ مزید شاندار کامیابیاں حاصل کریں گے۔