کراچی۔ای این آئی نیوزایجنسی
کنٹریکٹ کووڈ ڈاکٹرز کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔ڈاکٹر عاشق شاہ
کووڈ کنٹریکٹ ڈاکٹرز کے وفد کی پیپلز ڈاکٹرز فورم کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاشق حسین شاہ سے ملاقات
پیپلز ڈاکٹرز فورم ڈاکٹرز کے جائز حقوق کا تحفظ ہر پلیٹ فارم پر کرتی رہے گی صدر کراچی ڈویژن ڈاکٹر عاشق حسین شاہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد عوامی پارٹی جو عوامی خدمت میں سب سے آگے ہے کووڈ کنٹریکٹ ڈاکٹرز کی جو اپیلیں گزشتہ چار ماہ سے سندھ پبلک سروس کمیشن میں زیر التوا ہیں ان پر جلد ازجلد کاروائی ہونی چاہیئے جبکہ سندھ پبلک سروس کمیشن نے باقاعدہ طور پر تمام ڈاکٹر کو آگاہ کیا تھا کہ باقی رہ جانے والے کووڈ کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو ایک بار اور انٹرویو میں بلایا جائے گا نہیں تو ان کا رزلٹ اناؤنس کردیا جائے گا۔
پیپلز ڈاکٹرز فورم کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاشق حسین شاہ نے درخواست کی ہے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو،سیکریٹری صحت سندھ ریحان اقبال بلوچ اور چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن سے کہ وہ اپنی ذاتی دلچسپی کے ساتھ باقی رہ جانے والے کووڈ کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ انہی کووڈ کنٹریکٹ ڈاکٹرز نے کووڈ 19 کی جنگی صورتحال میں دن رات مریضوں کی خدمت کی اور وطن عزیز کو اس وبائی صورت حال سے نکالنے میں ایک اہم کردار ادا کیا تو اب ہماری زمیداری بنتی ہے کہ انہیں محرومیوں سے نکالیں اور جلد ازجلد ان کا جائز حق انہیں دلائیں۔