ڈیرہ غا زیخان (رانا فیصل سے ): ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد نے رات گئے ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ متعدد ڈاکٹرز غیر حاضر پائے گئے جن کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ڈیوٹی روسٹر کی چیکنگ کے دوران ہیڈ ایمرجنسی،پی جی آر غلام شبیر، ٹراما سنٹر میں ڈاکٹر کریم نواز اور دیگر ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے۔ ڈاکٹرز کی عدم موجودگی پر ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے ٹراما سنٹر،ایمرجنسی، پیڈز وارڈ اور دیگر شعبوں کا اچانک معائنہ کیا۔ مریضوں کی عیادت اور لواحقین سے معلومات لیں۔اسسٹنٹ کمشنر صدر تیمور عثمان اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔