لاڑکانہ: رپورٹ / محمد حسین سومرو
سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی جانب سے ویڈیو وائرل کی گئی ہے،جس میں ایس ایچ او تھانہ مارکیٹ اور دیگر پولیس پر گھر میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کا الزام عائد کیا گیا ہے،
والے معاملے پر ایس ایس پی لاڑکانہ جناب احمد چودھری صاحب QPM, PSP کا نوٹس۔
اے ایس پی سٹی عبداللہ افضل صاحب معاملے کا انکوائری افسر مقرر۔
متعلقہ ایس ایچ او تھانہ مارکیٹ انسپیکٹر سرتاج احمد جاگرانی کی رپورٹ کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو حقائق پر مبنی نہیں۔
دراصل ویڈیو وائرل کرنے والی خاتون کا والد منظور کلہوڑو موبائل فون مارکیٹ میں جگھڑے والی FIR 65/2025 کا مرکزی ملزم ہے،
جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
واضع رہے کے گزشتہ روز تھانہ مارکیٹ کی حدود موبائل فون مارکیٹ میں دو گروپوں کے درمیان جگھڑے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
جس کی FIR موبائل فون مارکیٹ کے صدر اقبال احمد عباسی کی مدعیت میں درج ہے۔
اس FIR میں نامزد مرکزی ملزم منظور کلہوڑو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دونوں فریقین کے درمیان رشتیداری معاملے پر تنازعہ ہے۔
اس ضمن میں پولیس کی جانب سے مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔