ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت سکھ یاتری/بیساکھی میلہ انتظامات بارے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈی سی ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو اور ڈی پی او ننکانہ سید ندیم عباس نے انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2101 پولیس کے افسران و جوان سکھ یاتریوں کی سکیورٹی کیلئے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، ننکانہ سٹی اور شاہرات پر سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی سمیت 24 گھنٹے پولیس پٹرولنگ بھی جاری ہے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوردوارہ جنم استھان میں عارضی ہسپتال قائم کیا گیا ہے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں وارڈز بھی مختص کی گئیں ہیں، کمشنر لاہور ڈویژن ک و سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی، ریسکیو و ٹریفک پلان و پارکنگ بارے بھی بریفنگ دی گئی۔کمشنر لاہور نے ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تھری لیئر سکیورٹی کے ساتھ یاتریوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے، انہوں نے کہا کہ گوردواروں میں محفوظ بجلی ترسیلی نظام کو متعلقہ ادارے یقینی بنائیں، فوڈ اتھارٹی لنگر و دیگر کھانے پینے والی اشیائکو لازمی چیک کریں، انہوں نے ہدایت کی کہ روٹ پر پٹرول ایجنسیز اور سلنڈرز کی دوکانوں کو سیل کر دیا جائے، ضلعی انتظامیہ گوردواروں کی انتظامیہ سے مکمل قریبی رابطہ رکھے،انہوں نے کہا کہ بیساکھی انٹرنیشنل ایونٹ ہے ٹیم ورک سے کام کریں، سہولیات میں کوئی کمی نہ رہے۔تمام ہدایات پرمن وعن عمل کیا جائے۔کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے سکھ کمیونٹی کے افراد سے بات چیت کی اور سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بیساکھی میلے کے شرکائکو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ سکھ یاتری محکموں کے ساتھ رابطہ میں رہیں۔، انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی رہائش، سیکورٹی سمیت دیگر بہترین انتظامات کیے گیے ہیں، بعدازاں کمشنر لاہور نے انتظامات و جائزہ کے حوالے سے گوردوارہ جنم استھان کا دورہ کیا، فیلڈ ہسپتال، ریسکیو کیمپ، سکینر روم، کرنسی ایکسچینج کاو¿نٹرز سمیت دیگر مقامات کو چیک کیا، کمشنر لاہور ڈویژن نے سیف سٹی کنٹرول روم اور 15 پکار روم کا بھی دورہ کیا۔ کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈویڑنل انفورسمنٹ آفیسر، اوقاف، حکومتی ایجنسیز کے نمائندوں سمیت سکھ کمیونٹی کے افراد بھی موجود تھے۔