ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ)سکھ مذہب کے عظیم مذہبی تہوار بےساکھی کی مرکزی تقریب گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہوئی، جس میں دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں سمیت اعلیٰ حکومتی و سیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف، وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی، صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ، سنیئر جائنٹ سیکرٹری مذہبی امور مرزاعلی مسعود ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائن سیف اللہ کھوکھر ، ڈپٹی سیکرٹری شرائن عمر جاوید اعوان ،برطانوی ہائی کمشنرمسٹر بین، رکن پنجاب اسمبلی مہر کاشف رنگ الٰہی، پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے عہدیداران، بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ رہنما و یاتری شریک ہوئے ،مرکزی تقریب میں ہزاروں سکھ یاتریوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سکھ برادری کو مبارکباد کا پیغام دیا اور کہا کہ پاکستان نے بےساکھی کے موقع پر ریکارڈ ویزے جاری کیے، جبکہ یاتریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئیں تاکہ وہ محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام لے کر اپنے وطن لوٹیں۔ انہوں نے بتایا کہ گوردوارہ جنم استھان میں عالمی معیار کے ایک سو نئے کمرے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور بند مذہبی مقامات کی بحالی کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سکھ برادری کو عزت، محبت اور مکمل مذہبی آزادی دی ہے اور 10 اپریل 2025 کو وساکھی کی تاریخ رقم ہوئی۔ انہوں نے کرتار پور راہداری کو ایک خواب کی تعبیر قرار دیا،سابق چیئرمین پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار بشن سنگھ نے کہا کہ بھارت میں سکھوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، اور خالصتان سکھوں کی ضرورت بن چکا ہے۔ انہوں نے بھارتی سکھوں پر ہونے والے مظالم کو ناقابلِ قبول قرار دیاسردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید کہا کہ بہت جلد غیر فعال گوردواروں کو فعال کیا جا رہا ہے، اور یہ کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں، جب کہ بھارت میں اقلیتیں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈی سی اور ڈی پی او ننکانہ صاحب کو بہترین انتظامات پر شاباش دی۔ صوبائی وزیر کی جانب سے شرومنی گوردوراہ پربندھک کمیٹی کے جتھہ لیڈر ینگ بہادر سنگھ، دہلی گوردوراہ مینجمینٹ کمیٹی کے جتھہ لیڈر دلجیت سنگھ، جگجیت سنگھ پلڑ ، سرنجیت سنگھ ، جہیندر کور، رویندر سنگھ ، سردارمہیش سنگھ ، سردار بیشن سنگھ ، بھگت سنگھ ، تارا سنگھ اور ممبران پاکستان گوردوراہ پربندھک کمیٹی کے ممبران کو سروپے پہنائے گئے تقریب کے شرکاءنے مذہبی رسومات جیسے متھا ٹیکی، شبد کیرتن، ارداس اور نگر کیرتن ادا کیں، اور حکومت پاکستان کے انتظامات کو سراہاضلعی انتظامیہ کی جانب سے رات کوبیساکھی میلہ کی خوشی میں شاندرا آتشبازی کامظاہرہ کیا گیا آتشبازی سے آسمان مختلف رنگوں میں رنگ گیا ۔ سکھ یاتری مختلف شہروں کے گورودواروں کی یاترا کر کے 19 اپریل کو اپنے وطن واپس روانہ ہوں گے۔