منڈی بہاءالدین،، ( میاں شریف زاہد )ملک بھر کی طرح منڈی بہاوالدین میں بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں جمعیت اشاعت التوحید والسنہ کر زیر اہتمام ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ اس نے عوام سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ اور حکومت سے اعلان جہاد کا مطالبہ کیا ریلی کی قیادت صاحبزادہ سعید الرحمن بلوچ نے کی
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح منڈی بہاوالدین میں بھی مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی گئی جو سبزی منڈی چوک سے شروع ہو کر مختلف بازاروں سے گزرتی ہو صدر بازار چوک میں اختتام پزیر ہوئی ۔ ریلی میں سیاسی سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ریلی میں مختلف مذہبی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ انجمن تاجران، چیمبر آف کامرس اور صحافی برادری کے ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔ شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علماء اور دیگر نے عوام الناس سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ حکومت وقت ،افواج پاکستان اور اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ جہاد کا اعلان کریں یاد رہے کہ یہ ریلی جمعیت اشاعت التوحید والسنہ کے زیر اہتمام منعقد جس کی قیادت صاحبزادہ سعید الرحمن بلوچ نے کی چیمبر آف کامرس اور انجمن تاجران کی نمائندگی دیوان معیز اللہ نے کی جبکہ خواجہ عامر ملک فاروق ، عابد غوری اور رہنما سنی علما کونسل پنجاب محترم اشرف الحسینی بھی نمایاں رہے۔ ریلی کا مقصد فرعونی طاقتوں کا بتلانا تھامسلمان ایک جسم کی مانند ہے ہم ہر حال میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں قبلہ اول کی حفاظت بھی ہمارا فریضہ ہے جس حوالہ سے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ ریلی کا بڑا مقصد منڈی بہاءالدین میں اسرائیلی مصنوعات کا بڑے پیمانے پر بائی کاٹ ہے جس حوالہ سے تاجروں کے ساتھ ملکر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔