ڈیرہ غا زیخان ( رانا فیصل سے):رکن پنجاب اسمبلی محمد حنیف پتا فی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان شہر میں سیف سٹی پروجیکٹ کی جلد تکمیل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔کیمروں کی تنصیب آخری مراحل میں ہے۔ جلد ہی آن لائن کیمروں کا ٹرائل کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات سیف سٹی پروجیکٹ کے اسسٹنٹ منیجر محمد بلال اور انچارج 15 کی طرف سے دی گئی بریفنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھایا جائے گا جس سے شہر کی ہر گلی، سڑک اور چوک کو کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جا سکے گا۔ایم پی اے نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کی تکمیل سے جرائم کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے افتتاح کیلئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو درخواست کی جائے گی۔