سرگودھا(رپورٹ ای این آئی)سرگودھا 49 ٹیل 48 موڑ پی اے ایف روڈ پر غیرقانونی تعمیرات جاری ہے لینٹر ڈالنے کیلئے مشینری پہنچا دی گئی لیکن کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران رشوت کے نشے میں اپنے دفاتر میں لگے اے سی انجوائے کر رہے ہیں باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے عملے نے 48 موڑ پر جاری غیر قانونی تعمیرات کروانے کیلئے لاکھوں روپے کی رشوت وصول کی ہے جس وجہ سے کنٹونمنٹ بورڈ کا عملہ اِس غیر قانونی تعمیرات کی طرف منہ نہیں کر رہا علاقہ مکینوں نے سی او کنٹونمنٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کو فی الفور روکا جائے اور اِس علاقے میں تعینات افسران کے خلاف انکوائری کی جائے