حیدر آباد ( رپورٹ عطا الرحمٰن خان)
بھائی خان ویلفیئر کے بانی وجنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین ارائین نے کہاکہ گندم کی قیمتیں 4200سے2000 تک گر جانے کے باوجود ابھی تک تندور ہوٹل مالکان نے روٹی کی قیمتوں اور بیکری ائٹم میں کمی نہیں کی جس کی وجہ سے شہری مہنگے داموں روٹی خرید کر کھانے پر مجبور ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی مہنگی روٹی کی فروخت پر کارروائی نہیں کررہی ہے۔ ایک طرف دن بہ دن گندم کی قیمتیں کم ہورہی لیکن اس کے باوجود تندور ہوٹل مالکان کی جانب سے اج بھی روٹی 25 سے 30 روپے میں فروخت کی جارہی ہے حالانکہ قیمتیں کم ہونے پر تو روٹی کی فی قیمت 12 سے 15 روپے ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ویسے ہی شہریوں کو ایک ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈپٹی کمشنر حیدراباد جناب زین العابدین میمن۔پرائس کنٹرول کمیٹی ۔ڈی ایف او و دیگر متعلقہ افسران سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس سلسلے میں منافع خور تندور ہوٹل و بیکری مالکان کے خلاف گرینڈ اپریشن کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے تاکہ لوگوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ میں تمام این جی اوز کے نمائندوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کریں ۔